کراچی (شوبز نیوز) پاکستانی اداکارہ و میزبان جویریہ سعود نے صدارتی ایوارڈ ملنے پر عالمی شہرت یافتہ پاکستانی قوال و گلوکار راحت فتح کو ”دم والا پانی” یاد دلا دیا۔ راحت فتح علی خان نے ایوارڈ ملنے کی ویڈیو انسٹاگرام پر پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ میں تہہ دل سے شکرگزار ہوں کہ معزز صدر کی طرف سے مجھے ہلالِ امتیاز اور ستارہ امتیاز ایوارڈز سے نوازا گیا۔ اْنہوں نے مزید کہا کہ میں اپنے خاندان، دوستوں اور پْرستاروں کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں جن کی وجہ سے میں آج اس مقام پر پہنچا ہوں، میں اپنے فن سے پاکستان کی خدمت جاری رکھوں گا۔ راحت فتح علی خان کو صدارتی ایوارڈ ملنے کی خبر جیسے ہی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو صارفین نے اس پر دلچسپ تبصرے شروع کردیے جن میں پاکستانی اداکارہ و میزبان جویریہ سعود بھی شامل تھیں۔ جویریہ سعود نے دلچسپ انداز میں راحت فتح علی خان کے پیر کے پانی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ”بابا کا دم کیا ہوا پانی کام آ گیا!”۔
18