41

پسندیدہ پلیئر سے ملنے والے مداح کیخلاف مقدمہ درج

ممبئی (سپورٹس نیوز) مداح چاہے کرکٹرز کے ہوں یا پھر اداکاروں کے، اپنے پسندیدہ شخصیت سے ملنے کے لیے بے تاب رہتے ہی ہیں اور کچھ نہ کچھ ایسا کر ہی جاتے ہیں جو کہ سب کو حیران کر دیتے ہیں۔حال ہی میں بھارتی کھلاڑی ایم ایس دھونی کے ساتھ کچھ ایسا ہی ہوا جہاں ایک مداح آپے سے باہر ہو گیا ہے۔آئی پی ایل کے میچ کے دوران مداح کراوڈ اور میدان کے درمیان حصار کو ہٹا کر پچ پر آ گیا اور اپنے پسندیدہ کھلاڑی سے ملنے لگا۔بھارتی میڈیا کے مطابق احمدآباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں چنئی سپر کنگ اور گجرات ٹائٹنز کے درمیان مقابلہ ہوا۔تاہم اسی میچ کے دوران ایک مداح پر مجرمانہ غلفت کے تحت کیس درج کر دیا گیا ہے۔سخت سکیورٹی حصار کو توڑنے کے باعث 21 سالہ نوجوان پر کریمینل ٹریسپاس پر پولیس کی جانب سے گرفتار کیا گیا ہے۔جبکہ 21 سالہ مداح کی شناخت جے کمار جانی کے نام سے ہوئی ہے جو کہ بھوناگر ضلع کے گاوں راباریکا سے تعلق رکھتا ہے۔جبکہ نوجوان پر انڈین پینل کوڈ کی دفعہ سیکشن 447 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔جبکہ مقدمے کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر پولیس ڈی وی رانا نے بھی تصدیق کر دی ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں