16

پسند کی شادی نہ ہونے پر نوجوان نے تیزاب پی کر خودکشی کرلی

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) پسند کی شادی نہ ہونے پر نوجوان نے تیزاب پی کر خود کشی کر لی، پولیس نے نعش تحویل میں لیکر ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی۔ بتایا جاتا ہے کہ غلام محمد آباد کے علاقہ شاہی چوک کا نوجوان زین پسند کی شادی کرنا چاہتا تھا جبکہ اس کے گھر والے اس بات پر راضی نہ ہوئے، جس پر زمین کا گھر والوں سے جھگڑا ہو گیا تو اس نے دلبرداشتہ ہو کر تیزاب پی لیا ، حالت غیر ہونے پر اہل خانہ نے تشویش ناک حالت میں ہسپتال پہنچایا۔ جہاں پر ڈاکٹروں نے اس کا معدہ واش کر کے جان بچانے کی سرتوڑ کوشش کی لیکن وہ دوران علاج زندگی کی بازی ہار گیا۔ تاہم پولیس نے نعش تحویل میں لیکر ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں