پسند کی شادی نہ ہونے پر پریمی جوڑے اور گھر والوں سے جھگڑکر دوشیزہ نے خودکشی کرلی

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) پسند کی شادی کرنے پر پریمی جوڑے اور گھر والوں سے جھگڑ کر دوشیزہ نے خودکشی کر لی’ ضروری کارروائی کے بعد نعشیں ورثاء کے حوالے ۔ بتایا جاتا ہے کہ نواحی گائوں 508 گ ب کا رہائشی قدیر گائوں کی لڑکی عائشہ سے محبت کرتا تھا اور دونوں پسند کی شادی کرنا چاہتے تھے، جس پر قدیر نے والدین کو عائشہ کے گھر رشتہ لینے کیلئے بھیجا تو لڑکی کے والدین نے انکار کر دیا جس پر دل برداشتہ ہو کر قدیر نے گندم میں رکھنے والی گولیاں کھالیں جسے تشویشناک حالت میں ہسپتال لایا گیا جہاں وہ زندگی کی بازی ہار گیا، لڑکے کی وفات کا علم ہونے پر لڑکی نے بھی زہریلی گولیاں کھا کر زندگی کا خاتمہ کر لیا، پریمی جوڑے کی خودکشی کی خبر جنگل کی آگ کی طرح پورے علاقہ میں پھیل گئی۔ جبکہ ستیانہ کی 18سالہ طیبہ دختر اشرف کا کسی بات پر گھر والوں سے جھگڑا ہو گیا تو لڑکی نے آئے روز جھگڑوں سے دل برداشتہ ہو کر گندم میں رکھنے والی گولیاں کھا لیں جسے تشویشناک حالت میں ہسپتال لایا گیا جہاں وہ بھی دوران علاج زندگی کی بازی ہار گئی، ہسپتال انتظامیہ نے ضروری کارروائی کے بعد نعش ورثاء کے حوالے کر دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں