پسند کی شادی کرنے پر باپ کے ہاتھوں بیٹی ،مخالفین کی فائرنگ سے نوجوان قتل

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)پسند کی شادی کرنے پر باپ نے بیٹی کو مار ڈالا، مخالفین کی فائرنگ سے زخمی ہونیوالا نوجوان چل بسا، کسٹم ٹیم کا چھاپہ مسجد میں اعلان کرنے والا تاجر گرفتار، چالاک ملزمان کا 3شہریوں کے ساتھ سوا کروڑ کا فراڈ ، پولیس مصرو ف تفتیش ہے۔بتایا جاتا ہے کہ اس کی بیٹی شہزادی نے کچھ عرصہ قبل پسند کی شادی کی تھی جس کا اس کے والد راج ولی کوشدید دکھ تھا گزشتہ روز والد نے مبینہ طور پر زہر دیکر بیٹی کو ابدی نیند سلا دیا اور تھانہ رضا آباد کے علاقہ219ر۔ب ظفر آباد میں15اگست کو مخالفین اکرم، عامر وغیرہ کی گولیوں کا نشانہ بننے والا عبدالغفور ولد جماعت علی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہسپتال میں دم توڑ گیا،پولیس نے نعشیں تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر کے قاتلوں کی تلاش شروع کر دی، جبکہ تھانہ فیکٹری ایریا کے اے ایس آئی خالد پرویز نے قانونی کارروائی کرتے ہوئے بتایا کہ ٹاٹا بازارفیروز سنٹر میں کسٹم ٹیم سمگل شدہ کپڑے کی چیکنگ کیلئے پہنچی تو مقامی تاجر عمر رضا خلیل نے مسجد کے لائوڈ سپیکر میں اعلان کر دیا کہ کسٹم ٹیم چھاپہ مارنے آئی ہے جس پر تاجروں نے مشتعل ہو کر روڈ بلاک کرنے پر تاجر عمر رضا خلیل کو گرفتار کر کے بازپرس شروع کر دی۔ علاوہ ازیں ستیانہ روڈ کے رہائشی افضل نے بتایا کہ اس کے واقف کار ملزم علی رضا نے کاروبار کیلئے 80لاکھ 70ہزار کی رقم ہتھیا لی۔ جناح کالونی کی کوثر پروین کا کہنا ہے کہ ملزم عمران نے کاروبار میں منافع کا لالچ دیکر 26لاکھ’ کوتوالی پولیس کو درخواست گزارتے ہوئے عمیر صدیق نے بتایا کہ ملزم عبدالرحمن نے 14لاکھ کا مال لیکر ہڑپ کر لیا۔ رقم کا مطالبہ کرنے پر لیت ولعل کے بعد چیک دیئے جو کہ کیش نہ ہو سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں