پسنی میں بم دھماکہ،2افراد جاں بحق،1زخمی

گوادر (نامہ نگار) پسنی شہر میں بم دھماکے میں دو افراد جاں بحق ، ایک زخمی ہوگیا ۔ذرائع انتظامیہ کے مطابق دھماکہ مسکان چوک قبرستان کے قریب ایک گاڑی کے قریب ہوا، دھماکے کے باعث گاڑی میں سوار دو افراد سلمان اور محمد نواز موقع پر جاں بحق ہوگئے۔ دھماکے میں زخمی ہونے والے شخص کی شناخت شاہ نظر کے نام سے ہوئی ، زخمی شخص کو طبی امداد کی فراہمی کے لیے ہسپتال منتقل کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں