پسنی کے مقام پر سمندر میں ڈولفن کا جھنڈ توجہ کا مرکز بن گیا

گوادر (نامہ نگار) گوادر میں پسنی کے مقام پر سمندر میں ڈولفن کابڑا جھنڈ دیکھا گیا،ساحل کے قریب پانی میں تیرتی اور اچھلتی ڈولفن نے لوگوں کی توجہ حاصل کرلی پاکستان کوسٹ گارڈز پسنی کے اہلکاروں نے خوبصورت منظر کو محفوظ کرلیا، ماہرین کیمطابق ڈولفن صاف اور پرسکون پانی میں رہنا پسند کرتی ہیں۔ پسنی کے ساحل کے قریب ڈولفن کی موجودگی سمندری ماحول کے بہترہونے کی علامت ہے،ڈولفن کا دلکش منظر ماہی گیروں اور سیاحوں کے لیے دلچسپی کا باعث بن گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں