پسٹل سے کھیلنے والے نو عمر لڑکے سے گولی چل گئی،10سالہ بچہ جاںبحق

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) کھرڑیانوالہ کے علاقہ 75 رب لوہکے میں پسٹل سے کھیلتے نوعمر لڑکے سے گولی چلنے سے 10سالہ بچہ زندگی کی بازی ہار گیا، پولیس نے نعش ہسپتال منتقل کر کے تفتیش شروع کر دی، 10سالہ بچے کی ہلاکت پر گھر میں کہرام مچ گیا’ کھرڑیانوالہ کے علاقہ 75 رب لوہکے میں دو کم سن دوست کاشف اور اسد حویلی میں پسٹل سے کھیل رہے تھے کہ کاشف سے اچانک گولی چل گئی جو سامنے بیٹھے 10سالہ اسد کے جسم میں پیوست ہو گئی، فائرنگ کی آواز سن کر اہل خانہ موقع پر پہنچے تو اسد خون میں لت پت پڑا تھا، جسے ہسپتال پہنچانے کی کوشش کی لیکن وہ راستے میں ہی دم توڑ گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں