35

پسٹل صاف کرتا نوجوان گولی چلنے سے زخمی

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)ساہیانوالہ کے علاقہ 126ج ب میں پسٹل صاف کرتے ہوئے گولی چل جانے سے نوجوان بری طرح زخمی ہوگیا۔مضروب کو تشویشناک حالت میں ہسپتال پہنچا دیاگیا ۔بتایاجاتا ہے کہ 126ج ب کا رہائشی 17سالہ ریحان مسیح ولد مالک مسیح گھر میں پسٹل صاف کررہا تھاکہ اچانک گولی چل جانے سے گولی اسکے جسم میں پیوست ہوگئی فائرنگ کی آواز سن کر اہل خانہ کمرہ میں پہنچے توریحان خون میں لت پت پڑا تھا جس پر مضروب کو فوری طور پر طبی امداد کیلئے الائیڈ ہسپتال پہنچایا جہاں ڈاکٹراسکی جان بچانے کیلئے کوشاں ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں