55

پسٹل صاف کرتے گولی چلنے سے نوجوان جاں بحق

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) پسٹل صاف کرتے ہوئے اچانک گولی چل جانے سے نوجوان جاں بحق، پولیس نے نعش تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر کے تفتیش شروع کر دی۔ بتایا جاتا ہے کہ روضہ پارک کا رہائشی نعیم عباس ولد نذیر احمد گھر میں پسٹل صاف کر رہا تھا کہ اچانک گولی چل جانے سے بری طرح زخمی ہو گیا، جسے تشویشناک حالت میں ہسپتال لایا جا رہا تھا کہ وہ خون زیادہ بہہ جانے کی وجہ سے زندگی کی بازی ہار گیا، پولیس نے نعش تحویل میں لیکر ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں