فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) تھانہ صدر کے علاقہ ابن مریم کالونی میں پسٹل صاف کرتے ہوئے گولی چل جانے سے 15سالہ نوجوان چل بسا’ پولیس نے کارروائی کے بعد نعش ورثاء کے حوالے کر دی’ ابن مریم کالونی کے رہائشی 15 سالہ زاہد ولد ارشاد پسٹل صاف کر رہا تھا کہ اچانک گولی چل جانے سے لہولہان ہو کر گر پڑا، فائرنگ کی آواز سن کر اہل خانہ نے خون میں لت پت زاہد کو سول ہسپتال لائے جہاں وہ زندگی کی بازی ہار گیا۔
49