فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) پسٹل صاف کرتے ہوئے اچانک گولی چل جانے سے 15سالہ لڑکا بری طرح زخمی ہو گیا، جسے تشویشناک حالت میں ہسپتال پہنچا دیا گیا جہاں ڈاکٹر اسکی جان بچانے کیلئے کوشاں ہیں۔ بتایا جاتا ہے کہ تھانہ صدر کے علاقہ 215 رب امتیاز ٹائون کے رہائشی سجاد کا 15سالہ بیٹا اذان گھر میں پسٹل صاف کر رہا تھا کہ اچانک گولی چل جانے سے اسکے جسم میں پیوست ہو گئی، فائر کی آواز سن کر اہل خانہ کمرہ میں پہنچے تو اذان علی خون میں لت پت پڑا تھا، جس پر اہل خانہ نے فوری طور پر تشویشناک حالت میں سول ہسپتال پہنچایا
3