پشاور: خیبر پولو فیسٹیول 2026ء کا میلہ اختتام پذیر

پشاور(سپورٹس نیوز) پشاور میں خیبر پولو فیسٹیول2026ء کا پہلا ایڈیشن تمام تر رعنائیوں کے ساتھ اختتام پذیر ہو گیا۔فیسٹیول کا فائنل میچ پولو کے روایتی حریفوں چترال اور گلگت بلتستان کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا، سنسنی خیز مقابلے میں گلگت بلتستان کی ٹیم نے عمدہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے چترال کو شکست دے کر فتح اپنے نام کر لی، فائنل میچ کے مہمانِ خصوصی کور کمانڈر پشاور تھے، اس موقع پر خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان کے مختلف علاقوں سے ہزاروں کی تعداد میں شائقین نے شرکت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں