پشاور زلمی نے کرکٹر اظہر علی کو اہم ترین ذمہ داری سونپ دی

لاہور (سپورٹس نیوز) پی ایس ایل کی فرنچائز پشاور زلمی نے سابق کپتان اظہر علی کو فیلڈنگ کوچ مقرر کر دیااظہر علی کی آمد سے ہماری فیلڈنگ مضبوط ہوگی اور وہ ہماری کارکردگی کو مزید بہتر بنائیں گے اظہر علی نے 97 ٹیسٹ اور 53 ایک روزہ میچز میں پاکستان کی نمائندگی کی اور بالترتیب 7 ہزار 142 اور 1 ہزار 849 رنز بنائے ہیں ۔ انہوں نے دونوں طرز کی کرکٹ میں بالتریب 66 اور 8 کیچز پکڑے ہیں۔یاد رہے کہ پشاور زلمی نے 2017 میں پی ایس ایل کا فائنل جیتا تھا، جبکہ 2018، 2019 اور 2021 میں فائنل کھیل چکی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں