کراچی(سپورٹس نیوز) پی ایس ایل 8 منگل سے کراچی میں رنگ جمائے گی جب کہ سیزن کے دوسرے میچ میں میزبان کراچی کنگز پشاور زلمی کی خاطرداری کیلیے تیار ہے۔ملتان میں شاندار افتتاح کے بعد پی ایس ایل8 کا دوسرا میچ کراچی میں کھیلا جائے گا جس میں کنگز اور پشاور زلمی مدمقابل ہیں، اس مقابلے کی خاص بات قومی کپتان بابراعظم ہیں، وہ پہلے کراچی کنگز کے کپتان تھے مگر تازہ ایڈیشن میں اپنی ہی پرانی ٹیم کے خلاف پشاور زلمی کی قیادت کریں گے۔
26