پشاور میں پاک فوج کا طلبہ کیساتھ ایک دن

پشاور(بیوروچیف) پاک فوج نے پشاور کے طلبہ و طالبات کے لیے ایک دن خصوصی طور پر مختص کیا جس کا مقصد نوجوان نسل کو پاک فوج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں، ذمہ داریوں اور قومی سلامتی میں کردار سے آگاہ کرنا تھا۔اس موقع پر طلبہ و طالبات نے یادگارِ شہدا پر پھولوں کی چادر چڑھا ئی اور شہدا کے بلند درجات کے لیے فاتحہ خوانی کی، طلبہ کو پاک فوج کے پیشہ ورانہ امور، فرائض اور عسکری ذمہ داریوں سے متعلق تفصیلی بریفنگ بھی دی گئی۔کور کمانڈر پشاور نے طلبہ کی گہری دلچسپی کو سراہتے ہوئے ان کے سوالات کے تفصیلی اور اطمینان بخش جوابات دیے، طلبہ و طالبات نے پاک فوج کے جدید ہیلی کاپٹرز، طیاروں،مواصلاتی آلات اور ہتھیاروں کا معائنہ کیا جبکہ کانٹر ٹیررزم شو میں بھی خصوصی دلچسپی کا اظہار کیا، دورے کے دوران طلبہ نے سی ایم ایچ پشاور میں پاک فوج کی مختلف عسکری کارروائیوں میں زخمی ہونے والے جوانوں کی عیادت بھی کی۔طلبہ کا کہنا تھا کہ انہیں پاک فوج کے ساتھ ایک دن گزارنے کا موقع ملا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں