37

پلازہ میں آگ لگنے سے لاکھوں روپے کا سامان خاکستر

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) نڑوالا چوک کے قریب ریگل روڈ پر پلازہ میں آگ لگنے سے لاکھوں روپے مالیت کا سامان جل کر راکھ کا ڈھیر بن گیا، ریسکیو1122 کے عملہ نے بروقت کارروائی عمل میں لاتے ہوئے کافی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پا لیا، تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ بتایا جاتا ہے کہ گزشتہ شب شارٹ سرکٹ کے باعث ریگل روڈ پر واقع پلازہ میں واقع شوز شاپ میں آگ لگ گئی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پورے پلازہ کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو فائر بریگیڈ کی پانچ گاڑیوں نے موقع پر پہنچ کر کافی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پا لیا، تاہم اس دوران تقریباً 10لاکھ روپے مالیت کے جوتے اور سامان جل کر خاکستر ہو گئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں