پلانٹیشن فارجنریشنز مہم کا آغاز

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے تحت ڈویژنل انتظامیہ کی زیرنگرانی”پلانٹیشن فار جنریشنز” مہم پر عزم انداز میں شروع ہوگئی۔ مہم کے دوران چاردیواری کے اندر جگہوں سمیت اہم عوامی مقامات اور شاہرات پر ایک ماہ میں کم ازکم 5 فٹ سائز کے ایک لاکھ پودے لگائے جائیں گے۔ کمشنر فیصل آباد راجہ جہانگیر انور نے کمشنر کمپلیکس میں پودا لگا کر مہم کا افتتاح کردیا۔ڈی جی ایف ڈی اے محمد آصف چوہدری،ایڈیشنل کمشنر تنویر مرتضی،صدر چیمبر آف کامرس فاروق یوسف شیخ ودیگر بھی موجود تھے۔ کمشنر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کمشنر کمپلیکس میں 300 پودے لگانے کا ہدف مقرر ہے اسی طرح ایف ڈی اے سٹی،پرائیویٹ ہاسنگ سوسائٹیز،کالجز،سکولز،انہار،ہارٹیکلچر ایجنسی، سپورٹس،یونیورسٹیز کی طرف سے آئندہ ایام میں مختلف اقسام کے پودے لگائے جائیں گے۔انہوں نے بتایا کہ ہارٹیکلچر ایجنسی کے زیراہتمام پلانٹ بینک بھی قائم کیا گیا ہے جس کا مقصد اداروں کے پاس پلانٹیشن کے لئے جگہ دستیاب نہ ہونے کی صورت میں پودے عطیہ کرنا ہے تاکہ پودوں کو دیگر دستیاب جگہوں پر لگاکر پروان چڑھایا جاسکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں