پناہ گزینوں کے کیمپوں پر بمباری،ایک ہی خاندان کے10افراد سمیت45فلسطینی شہید

غزہ (مانیٹرنگ ڈیسک) غزہ میں اسرائیلی مظالم تھم نہ سکے،غزہ میں پناہ گزینوں کے کیمپوں پربمباری سے آگ لگ گئی، مزید 45فلسطینی شہید اور درجنوں زخمی ہوگئے۔ شہدا میں فلسطینی صحافی سمیت ایک ہی خاندان کے 10افراد بھی شامل ہیں، المواصی اور خان یونس میں کئی خیمہ بستیاں جل کر راکھ ہوگئیں، شہدا کی مجموعی تعداد 51ہزار 25ہوگئی۔شمالی غزہ میں حماس جنگجوں نے اسرائیلی فوج پر حملہ کر دیا، 3ٹینک تباہ ہوگئے، حماس نے اسرائیلی فوج پر واضح کردیا اسرائیل کے غزہ سے انخلا تک سیز فائر نہیں ہو گا۔اسرائیلی وزیر دفاع نے دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ اسرائیلی فوجی غزہ کے زیر قبضہ علاقوں میں غیر معینہ مدت تک موجود رہیں گے، کوئی انسانی امداد غزہ میں داخل نہیں ہوگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں