لاہور (بیوروچیف)پنجاب کے نگراں وزیر اعلی محسن نقوی کی نگراں کابینہ کی تشکیل کیلئے مشاورت جاری ہے۔ پہلے مرحلے میں آج6وزرا کا حلف اٹھائے جانے کا امکان ہے۔پہلے مرحلے میں محکمہ داخلہ، اطلاعات، فنانس، وزرات قانون، خوراک اور صحت کی وزارتیں تشکیل دی جائیں گی۔رپورٹس کے مطابق نگران کابینہ کے6وزرا کا آج حلف اٹھانے کا امکان ہے۔یاد رہے کہ الیکشن کمیشن نے محسن نقوی کی بطور نگراں وزیر اعلی پنجاب تقرری کا اعلان کیا تھا، جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا تھا۔
43