پنجابی زبان روانی سے نہیں بول سکتی۔ زارا انور عباس

لا ہور(شوبز نیوز) اداکارہ زارا نور عباس نے اعتراف کیا کہ وہ پنجابی زبان روانی سے نہیں بول سکتیں اور صرف گالیاں دینا جانتی ہیں۔زارا نور عباس حال ہی میں ایک پنجابی پروگرام میں شریک ہوئیں، جہاں انہوں نے ہنستے ہوئے اعتراف کیا کہ وہ پنجابی میں صرف گالیاں دے سکتی ہیں۔پروگرام کی میزبان ان کی والدہ اسما عباس تھیں، جنہیں روانی سے پنجابی زبان بولتے ہوئے دیکھا گیا، جب کہ زارا نور عباس کو پنجابی میں ایک مکمل جملہ بھی روانی سے ادا کرنے میں دشواری کا سامنا تھا۔گفتگو کے دوران اداکارہ نے بتایا کہ ان کی شادی ایک اردو بولنے والے خاندان میں ہوئی ہے، جو ایک وجہ ہے کہ وہ پنجابی مناسب انداز میں نہیں بول سکتیں۔ان سے سوال کیا گیا کہ آیا شادی سے پہلے، جب وہ اپنے پنجابی خاندان کے ساتھ رہتی تھیں، تب بھی انہیں پنجابی بولنے میں دشواری ہوتی تھی یا شادی کے بعد روانی متاثر ہوئی؟ جس پر انہوں نے جواب دیا کہ شادی سے پہلے بھی وہ پنجابی زبان صحیح طور پر نہیں جانتی تھیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں