پنجابی عوام کا بار بار قتل دشمن کی گہری سازش ہے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) پاکستان فلاح پارٹی کے چیئرمین محمد رمضان مغل ایڈووکیٹ ،سینئر وائس چیئرمین سید آفتاب عظیم بخاری، سید راشد علی گردیزی، محمد علی شیخ، چوہدری ضمیر گجر صدرپنجاب شمالی، قاضی عبدالصبور ہاشمی جنرل سیکرٹری پنجاب شمالی، محمد رفیق لودھی، مرزا بدر عباس ودیگر ذمہ داران نے بلو چستان لورالائی میں دہشتگردی کے واقعہ اوراسکے نتیجے میں بیگناہ مارے جانے والے پنجابی مسافروں کی شہادت کی شدید مذمت واحتجاج کرتے ہوئے کہا کہ حکمران بتائیں کہ قوم کب تک اپنے پیاروں کی لاشیں اٹھاتی رہیگی۔ سوچی سمجھی سازش کے تحت پنجابی عوام کاباربارقتل عام قوم میں تقسیم کی دشمن کی گہری سازش ہے جسے ناکام بنانے کیلئے ہمیں وسیع القلبی کے ساتھ اپنے باہمی اختلافات کو بھلا کر لائحہ عمل طے کرنا ہو گا۔ حکومت اورسیکیورٹی اداروں کوعوام کے جان ومال کے تحفظ کیلئے عملی اقدامات یقینی بنانا ہو گے ۔پاکستانی قوم کوصوبائیت وعلاقائیت سمیت مختلف طریقوں سے تقسیم کرنیکی سازشیں عروج پر ہیں عقل مندی فہم وفراست وقومی وحدت کیذریعے قوم کو مل کر دشمن کے ناپاک عزائم کو ناکام بنانا ہوگا۔ صاحبان اختیار واقتدار کو زبانی کلامی جمع خرچ ودعوئوں سے نکل کرملک وقوم کوخون کے آنسو رولانے والوں کے خلاف بھرپور ایکشن لیناچاہئے۔سانحہ لورالائی بلوچستان میں ملوث عناصر کسی رحم ورعایت کے مستحق نہیں ہیں۔ سیکیورٹی فورسز ایسے قبیح چہروں کو نشان عبرت بنادیں۔ آئندہ ایسے واقعات کی روک تھام کیلئے موثر اقدامات یقینی بنائے جائیں ۔دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم متحد اوریکجان ہے۔ اور ہرطرح کی دہشت گردی کے خاتمے کیلئے سیکیورٹی اداروں کے ہم قدم ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں