9

پنجابی گلوکار کو اپنا گٹار توڑنا مہنگا پڑ گیا’ میڈیا پر سخت تنقید

ممبئی (شوبز نیوز) بھارتی نژاد کینیڈین پنجابی گلوکار امرت پال سنگھ ڈھلون المعروف اے پی ڈھلوں کوچیلا کنسرٹ کے دوران اپنا گٹار توڑنے پر سخت تنقید کی زد میں ہیں۔گلوکار اے پی ڈھلوں نے حال ہی میں دنیا کے سب سے بڑے میوزک فیسٹیول میں سے ایک کوچیلا ویلی میوزک اینڈ آرٹس فیسٹیول میں پرفارم کیا۔اے ڈھلوں اسٹیج پر پرفارمنس کے دوران ستاروں کی طرح چمکتے رہے جبکہ ان کے ایک عمل نے ان کی ساری چمک زائل کر دی۔اے پی ڈھلوں نے ہزاروں شائقین کی موجودگی میں دھماکے دار پرفارمنس دی، شائقین کا جوش و خروش دیکھ کر اے پی ڈھلوں خود کو قابو میں نہ رکھ سکے اور انہوں نے پرفارمنس کے آخر میں اپنا گٹار اسٹیج پر ہی توڑنا شروع کر دیا۔اے پی ڈھلوں کے اس عمل نے ان کے کروڑوں مداحوں کو ناخوشگوار حیرت میں ڈال دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں