پنجاب اسمبلی سے 2سالوں میں 97 حکومتی بل منظور

لاہور(بیوروچیف) پنجاب اسمبلی کی دو سالہ کارکردگی رپورٹ جاری کردی گئی۔رپورٹ کے مطابق دو سالوں میں پنجاب اسمبلی کے 38اجلاس اور154 نشستیں ہوئیں، پنجاب اسمبلی میں دو سالوں میں 110 حکومتی بل پیش جبکہ 97منظور ہوئے۔دو سالوں میں 59نجی ممبران کے بل پیش ہوئے جبکہ 47 منظور ہوئے، پنجاب اسمبلی میں دو سالوں میں مجموعی طور پر 169بل پیش ہوئے جبکہ منظور 144ہوئے۔پنجاب اسمبلی میں دو سالوں میں 129تحاریک استحقاق پیش ہوئیں، 87کمیٹی کو بھیجی گئیں جبکہ 9نمٹائی گئیں، ایوان میں دو سالوں میں 1189تحاریک التوا ئے کار پیش ہوئیں جبکہ 565نمٹائی گئیں۔رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ پنجاب اسمبلی میں دو سالوں میں مفاد عامہ کی650قراردادیں پیش جبکہ 124منظور ہوئیں، دو سالوں میں مختلف محکموں سے متعلقہ5924 سوالات پوچھے گئے ،1494کا جواب دیا گیا ،دو سالوں میں 407 توجہ دلا ئونوٹسزپیش جبکہ 76 کا جواب دیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں