پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن کو ایک اور دھچکا،اجلاس بلانے کا اختیار ختم

لاہور (بیوروچیف) پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن اراکین کی معطلی کا معاملہ سنگین صورت اختیار کر گیا ہے۔ 26اراکین کی معطلی کے بعد اپوزیشن کو نہ صرف عددی نقصان کا سامنا ہے بلکہ اسمبلی اجلاس بلانے کا آئینی اختیار بھی محدود ہو گیا ہے۔اسمبلی قواعد کے مطابق اجلاس بلانے کے لیے اپوزیشن کو کم از کم 93اراکین کے دستخط درکار ہوتے ہیں، تاہم معطلی کے بعد اب اپوزیشن کے پاس صرف 79اراکین رہ گئے ہیں۔ذرائع کے مطابق پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن کی کل تعداد 105تھی، مگر 26اراکین کی معطلی کے بعد یہ اکثریت متاثر ہوئی ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ جب تک معطل اراکین کو بحال نہیں کیا جاتا، اپوزیشن کسی بھی قسم کی ریکوزیشن جمع نہیں کرا سکتی، جس سے ایوان میں حکومت پر دبائو ڈالنے کی حکمت عملی بھی متاثر ہو گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں