34

پنجاب الیکشن ‘ PTi پر جوش ‘ ن لیگ خاموش

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)پنجاب اسمبلی کے عام انتخابات میں ایک ماہ رہ گیا’پاکستان تحریک انصاف کی لیڈر شپ اورامیدواران پرجوش’مسلم لیگ(ن)کی لیڈر شپ اور امیدواران خاموش دکھائی دینے لگے’ آنیوالے دنوں میں گہماگہمی بڑھنے کا امکان’تفصیل کے مطابق عدالت عظمیٰ کے احکامات کی روشنی میں پنجاب اسمبلی کے عام انتخابات 14مئی 2023ء کو ہونگے اورالیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے انتخابی شیڈول بھی جاری کیا جا چکا ہے’اس ضمن میں پاکستان تحریک انصاف کی لیڈر شپ اور امیدواران پرجوش ہیں اوران کی جانب سے رابطہ عوام مہم میں بھی دن بدن تیزی آرہی ہے’PTiکے امیدواران کی ڈورٹومہم کے دوران انہیں عوامی تائیدوحمایت حاصل ہورہی ہے’دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ(ن)کی لیڈر شپ اورامیدواران پنجاب اسمبلی کے عام انتخابات بارے پرجوش دکھائی نہیں دے رہے اوران کی جانب سے اس ضمن میں پراسرارخاموشی پرسیاسی’سماجی وعوامی حلقے حیرت کااظہار کررہے ہیں’شاید لیگی امیدواران کوپنجاب اسمبلی کے الیکشن ہونے کا یقین نہیں اوروہ اس ضمن میں سرگرم نظر نہیں آتے تاہم PTiکے امیدواران کو پنجاب میں عام انتخابات ہونے کا مکمل یقین ہے اوروہ اپنی کامیابی کیلئے پرجوش نظرآتے ہیں’پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی ہدایت پر ان کی پارٹی کے امیدواروں نے رابطہ عوام مہم تیزکردی ہے اورفیصل آباد سمیت دیگر علاقوں میں PTiامیدواروں کے ڈیرے آباد ہوچکے ہیں اورلوگوں کی بڑی تعداد وہاں موجود نظرآتی ہے’یہ بات روزروشن کی طرح عیاں ہے کہ اب ہرروزالیکشن مہم کی رونقیں بڑھیں گی اورامیدواروں کے ووٹروں سے رابطوں کا سلسلہ عروج پر پہنچ جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں