27

پنجاب انتخابات ‘PTI امیدواروں کے انٹرویوز

لاہور(بیوروچیف)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے پنجاب اسمبلی کے ٹکٹوں کیلئے امیدواروں کے انٹرویو شروع کر دیے۔ذرائع پی ٹی آئی کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان نے ابتدائی طور پر پی پی42تک امیدواروں کے انٹرویوز کر لیے ہیں جبکہ پی پی43سے پی پی 70 تک کے امیدواروں کے انٹرویوز بھی آج ہی ہوں گے۔چیئرمین تحریک انصاف کی جانب سے امیدواروں کے انٹرویو آئندہ ماہ پنجاب میں ہونے والے عام انتخابات کے حوالے سے لیے جا رہے ہیں، سپریم کورٹ آف پاکستان نے پنجاب میں 14 مئی کو انتخابات کروانے کا حکم دے رکھا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں