پنجاب بھر میں سکول ٹیچر انٹرنز کی بھرتی کے احکامات

لاہور( بیورو چیف)پنجاب بھر میں سکول ٹیچر انٹرنز کی بھرتی کے احکامات جاری کر دیئے گئے۔ڈی پی آئی (ای ای)کی جانب سے تمام سی ای اوز ایجوکیشن کو مراسلہ ارسال کر دیا گیا، منتخب امیدواروں کو24فروری سے31مئی 2026 تک بھرتی آرڈرز جاری کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔مراسلے کے مطابق ایس ٹی آئیز کی تعیناتی مکمل طور پر میرٹ، قانون اور پالیسی کے تحت ہوگی، سکول ٹیچر انٹرن شپ پروگرام 2024کے تحت بھرتیوں کا عمل تیز کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ڈی پی آئی (ای ای)کی جانب سے اضلاع کو 3 روز میں ضلع و سکول وائز ڈیٹا جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے، جاری و نئی بھرتیوں کی کیٹیگری وائز تفصیلات فراہم کرنا لازمی قرار دیا گیا ہے۔مراسلے کے مطابق ڈیٹا سافٹ اور ہارڈ کاپی دونوں صورتوں میں ڈائریکٹوریٹ کو ارسال کیا جائے گا۔ ڈویژنل ڈائریکٹرز کو بھرتی عمل کی بروقت تکمیل یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ڈی پی آئی (ای ای)کی جانب سے جاری مراسلے میں کہا گیا ہے کہ سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی ہدایات پر فوری عملدرآمد کا حکم دیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں