پنجاب بھر میں سیف سٹی ڈرونز کے ذریعے کڑی نگرانی

لاہور(بیوروچیف) پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کی جدید ڈرون ٹیکنالوجی کے ذریعے صوبہ بھر میں موثر اور مربوط سرویلنس جاری ہے ،لاہور سمیت پنجاب بھر میں ڈرون سرویلنس کے ذریعے سکیورٹی صورتحال پر مسلسل اور کڑی نگرانی جاری ہے ۔ ترجمان سیف سٹی کے مطابق لاہور ڈرون ٹیم کی شہر کے مختلف علاقوں میں پتنگ بازی کی نشاندہی، پولیس کی مدد سے فوری کارروائیاں عمل میں لائی گئیں ، سبزہ زار میں ڈرون سرویلنس کے دوران پتنگ بازی کی نشاندہی ، متعلقہ پولیس کو فوری اطلاع دی گئی ، یوحنا آباد اور کاہنہ میں ڈرون سرویلنس کے دوران پتنگ بازی کی نشاندہی، فوری قانونی ایکشن یقینی بنایا گیا ، گڑھی شاہو علامہ اقبال روڈ کے قریب ڈرون سرویلنس میں پتنگ بازی کی نشاندہی، پولیس کو بروقت اطلاع دی گئی، گجومتہ انڈسٹریل اسٹیٹ اور بادامی باغ کے قریب ڈرون سرویلنس کے دوران دھوئیں اور اسموگ کی نشاندہی، محکمہ ماحولیات کو الرٹ جاری کیا گیا ، یوحنا آباد میں چھت پر کچرا جلانے سے دھویں کا اخراج، ڈرون ٹیم کی بروقت نشاندہی پر پولیس کی فوری کارروائی، مصری شاہ آئرن مارکیٹ میں ممکنہ جرائم کی روک تھام کیلئے سیف سٹی ڈرون ٹیم کی موثر نگرانی جاری رہی ۔ مظفرگڑھ میں سیف سٹی کی ڈرون سرویلنس، چناب پل پر بسوں کی چھتوں پر سفر کرنے والے مسافروں کی نشاندہی، کارروائی کی گئی ، سمارٹ سیف سٹی مری، جہلم، گجرات اور مظفر گڑھ میں کرائم ہاٹ اسپاٹس پر ڈرون سرویلنس جاری، بروقت اقدامات کیے گئے ۔ بہاولپور، ملتان اور رحیم یار خان میں بھی ڈرون ٹیموں کی مختلف مقامات پر موثر سرویلنس جاری ہے ۔ترجمان سیف سٹی نے کہا کہ سیف سٹی ڈرونز کے ذریعے صوبہ بھر میں غیر قانونی سرگرمیوں کے خلاف موثر اور بروقت کارروائیاں جاری ہے ۔سیف سٹی جدید ڈرون ٹیکنالوجی اور سمارٹ سرویلنس کے ذریعے شہریوں کے تحفظ اور سہولیات کی فراہمی کیلئے ہمہ وقت کوشاں ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں