پنجاب بھر میں فائبر آپٹک نیٹ ورک تیزی سے پھیلانے کا فیصلہ

لاہور(بیوروچیف) حکومت پنجاب نے صوبے بھر میں فائبرآپٹک نیٹ ورک کی توسیع کو تیز کرنیکا فیصلہ کیا ہے۔اس سلسلے میں فکسڈ لائن آپریٹرز پر رائٹ آف وے فیس ختم کرنے کی سفارشات مرتب کی گئی ہیں تاکہ شہری اور دیہی علاقوں میں تیز رفتار انٹرنیٹ سروسز سستی اور آسا ن دستیاب ہوں۔حکومت کی کابینہ سے منظوری کے بعد آپٹک فائبر کیبل بچھانے پر چارجز ختم کر دیے جائیں گے، جس سے فائبر ٹو دی ہوم (FTTH) منصوبوں میں سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی ہوگی اور ڈیجیٹل سروسز، ای گورننس اور آن لائن تعلیمی پروگرامز کو فروغ ملے گا۔محکمہ لوکل گورنمنٹ کی سفارشات کے مطابق، رائٹ آف وے فیس کے خاتمے سے شہری و دیہی علاقوں کے درمیان ڈیجیٹل خلیج کم کرنے میں مدد ملے گی اور تیز رفتار انٹرنیٹ سہولیات زیادہ افراد تک پہنچ سکیں گی۔ اس اقدام سے پنجاب میں ڈیجیٹل انفراسٹرکچر کے فروغ کے خواب کو عملی شکل دینے میں بڑی پیش رفت متوقع ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں