16

پنجاب بھر میں گاڑیوں کی رجسٹریشن کے نئے سسٹم کا آغاز

لاہور ( بیو رو چیف )موٹر سائیکل اور گاڑی کی رجسٹریشن اور ٹرانسفر شناختی کارڈ پر مالک کے نام پرسسٹم کا پنجاب بھر میں آغاز ہوگیا۔ ایکسائز حکام کے مطابق شہری اب موٹر اورگاڑی کا نمبر اپنے پاس رکھ کر اگلی گاڑی پر لگا سکیں گے،پرانے نمبر کی بجائے نئے نمبر کے اجرا پر معمولی فیس ادا کرنا ہوگی۔ایکسائزحکام کے مطابق سکیورٹی خدشات کو مدنظر رکھ کررجسٹریشن کو گاڑی کی چیسیز سے مالک کے شناختی کارڈ پرمنتقل کیا گیا ہے،شناختی کارڈز پر رجسٹریشن کی منتقلی سے مالک کے نام پرگاڑی کاتمام ریکارڈموجود رہیگا ۔ عمر شیر چٹھہ کے مطابق استعمال شدہ گاڑی خریدنے پر نیا نمبر جاری ہوگا جس کی معمولی فیس ہوگی،موٹر سائیکل پر اضافی فیس 1ہزار اورگاڑیوں پر سی سی کے حساب سے 1ہزار سے6 ہزارفیس اضافی وصول کی جائیگی۔ایکسائزحکام کے مطابق دوسال تک شہری بغیر گاڑی خریدے اپنے پاس رکھ سکتے ہیں اسکے بعد معیادختم ہوجائیگی،نئے نظام کے تحت من پسند نمبرز شہری اگلی گاڑی پر استعمال کرکے لاکھوں روپے بچا سکیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں