پنجاب بھر میں 355کالجز کو سولر توانائی پر منتقل کرنیکی تیاریا ں

لاہور (بیورو چیف) پنجاب حکومت نے صوبے بھر کے 355کالجز کو سولر توانائی پر منتقل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ 29کروڑ روپے کی لاگت سے3سال میں مکمل ہونے والے اس منصوبے پر محکمہ توانائی عملدرآمد کرے گا۔ منصوبے کے پہلے مرحلے میں 47کالجز، دوسرے مرحلے میں 155اور تیسرے مرحلے میں باقی تمام کالجز کو سولر نظام سے منسلک کیا جائیگا۔محکمہ ہائر ایجوکیشن اور محکمہ توانائی کے درمیان معاہدہ طے پا گیا ہے، جس کے تحت کالجز کو بجلی کے بلوں کی مد میں ملنے والے فنڈز سولر سسٹم کی تنصیب کے اخراجات کے طور پر محکمہ انرجی کو منتقل کیے جائیں گے۔دن کے اوقات میں کالجز اپنی ضرورت کے مطابق بجلی استعمال کریں گے جبکہ اضافی بجلی نیشنل گرڈ کو فراہم کی جائے گی۔ایم او یو کی تقریب محکمہ ہائر ایجوکیشن میں منعقد ہوئی، جس میں وزیرتعلیم راناسکندرحیات،سیکرٹری ایچ ای ڈی غلام فرید،ڈی پی کالجزڈاکٹرانصرسمیت دیگر اہم شخصیات نیشرکت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں