پنجاب بھر کے سکولوںمیں اہم آسامیاں خالی،سینئر اساتذہ کی پرموشن کا اعلان

لاہور(بیوروچیف) پنجاب میں لڑکوں کے 236ہائی و سکینڈری سکول میں اہم اسامیاں خالی ہیں جبکہ 236بوائز سکولوں میں گریڈ 20 کے صرف 6پرنسپلز ،26ہائی و سکینڈری سکولوں میں گریڈ20کا ایک ہی پرنسپل تعینات ہے۔ ذرائع کے مطابق اسامیاں خالی ہونے سے انتظامی و تعلیمی معاملات چلانے میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پر رہا ہے۔تفصیلات کے مطابق پنجاب بھرکے سکولوں میں پرنسپلز کی230جبکہ لاہور میں 20اسامیاں خالی ہیں۔ اسی طرح لڑکیوں کے200سکولوں میں سے صرف 50 فیصد میں پرنسپلز تعینات ہیں۔گورنمنٹ ہائی سکول چوہنگ،جلوموڑ ،گلبرگ، پائلٹ سکول وحد کالونی،،گورنمنٹ ہائی سکول اطوکی اعوان، مانگامنڈی اور یتیم خانہ کے سکول،میں پرنسپل کی اسامیاں خالی ہیں۔علاوہ ازیں، شاہدرہ ریٹی گن روڈ،گورنمنٹ ہائی سکول گلشن راوی، رائیونڈ ،سمن آباد، بندیاں والا پل کے سکولوں میں بھی اسامیاں خالی ہیں جبکہ گریڈ 20 کے ڈائریکٹر لاہور ڈویژن کی اسامی پر بھی تعیناتی نہ ہوسکی۔ محکمہ سکول ایجوکیشن کا کہنا ہے کہ سینئر اساتذہ کی گریڈ 20میں پرموشن کیلئے دستاویزات کی جانچ پڑتال جاری ہے جس کے بعد جلد سینئر اساتذہ کو گریڈ 20میں ترقیاں دے دی جائیں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں