پنجاب جانیوالی گیس پائپ لائن کو دھماکے سے اڑا دیا گیا

لکی مروت (نامہ نگار) لکی مروت میں پنجاب جانے والی گیس پائپ لائن کو دھماکے سے اڑا دیا گیا۔لکی مروت میں ایک مرتبہ پھر نامعلوم افراد نے پنجاب جانیوالی مین ٹرانسمیشن گیس پائپ لائن دھماکے سے اڑا دی، پائپ لائن کو تھانہ صدر کی حدود تورواہ وانڈہ امیر کے قریب اڑایا گیا۔ اس پائپ کو اس سے قبل بھی کئی مرتبہ بارودی مواد سے اڑایا گیاہے چونکہ یہ پائپ لائن ویرانوں اور غیر آباد علاقوں میں بچھائی گئی ہے اس لئے تخریب کاری کے ایسے واقعات پیش آتے ہیں،اس وقت سخت سکیورٹی میں گیس پائپ لائن کی مرمت کا کام شروع کر دیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں