43

پنجاب حکومت ریسکیو سروسز میں ایک بار پھر بازی لے گئی

لاہور (بیورو چیف)پنجاب حکومت ریسکیو سروسز میں ایک بار پھر بازی لے گئی۔ محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق اونچی عمارتوں، آگ کے مقامات اور دشوار گزار راستوں پر ریسکیو کیلئے جدید ڈرون حاصل کر لیے گئے۔ڈرون مصیبت میں پھنسے انسانوں کو ریسکیو کر سکیں گے۔ٹیسٹ فلائٹ کے دوران ڈرون نے 60 کلو کی ڈمی کو ریکسیو کیا۔چیئرمین کابینہ کمیٹی برائے امن و امان خواجہ سلمان رفیق اور سیکرٹری داخلہ نے ڈرون سے ریسکیو کا مظاہرہ دیکھا۔اس موقع پر آئی جی جیل خانہ جات و دیگر افسران بھی موجود تھے۔محکمہ داخلہ پنجاب سول ڈیفنس کو جدید خطوط پر استوار کر رہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں