21

پنجاب حکومت زرعی ترقی عروج پر لیجانے کیلئے پرعزم (اداریہ)

مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نواز شریف کے ویژن اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی کاوشوں سے پنجاب میں زرعی انقلاب برپا ہو گیا ہے صوبہ کا کاشتکار پہلی مرتبہ مڈل مین اور آڑھتی کے معاشی چنگل سے آزاد ہوا ہے۔ ملک کی تاریخ میں پہلی مرتبہ 8لاکھ سے زائد کاشتکاروں نے کسان کارڈ حاصل کر لئے ہیں ایک سال میں کاشتکاروں کو 250ارب روپے کے بلاسود قرضوں ناقابل تردید ریکارڈ قائم ہوا ہے وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کے بے مثال کسان کارڈ سکیم سے پنجاب بھر میں چھوٹا کاشتکار مستفید ہو رہا ہے کاشتکاروں نے آڑھتی کے بجائے کسان کارڈ کے ذریعے کھاد’ بیج اور پیسٹی سائیڈ خریدنے کو ترجیح دی پنجاب میں کسان کارڈ سکیم کیلئے سینکڑوں ڈیلرز رجسٹرڈ ہوئے جبکہ کاروبار میں بے مثال ترقی ہوئی 20فی صد کاشتکاروں نے کسان کارڈ کے ذریعے ڈیزل خریدا ادھار اور سود سے بچ گئے، وزیراعلیٰ مریم نواز کا کہنا ہے کہ پنجاب کا کاشتکار پورے ملک کا محسن ہے’ محنت کا بدلہ چکا نہیں سکتے کاشتکار بھائیوں کیلئے تمام وسائل حاضر ہیں زرعی ترقی کو انتہا پر لیجانا چاہتے ہیں وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ پنجاب کے کاشتکار کو خوشحال دیکھنا میرا خواب ہے،، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی قیادت میں پنجاب کی بے مثال ترقی’ تعلیمی شعبہ’ ہیلتھ’ کاروباری ترقی’ مختلف سرکاری محکموں میں جدید ٹیکنالوجی کی فراہمی اور اصلاحات’ صوبہ میں زراعت کے شعبہ میں انقلاب یہ وہ کارنامے ہیں جو پنجاب حکومت نے کم عرصہ میں انجام دیئے جن کی جتنی بھی تعریف کی جائے کم ہے صوبہ میں زرعی انقلاب برپا کرنے کیلئے وزیراعلیٰ پنجاب کی کاوشیں نہ صرف قابل تعریف بلکہ دوسرے صوبوں کیلئے قابل تقلید بھی ہیں مخالفین وزیراعلیٰ پنجاب کے کارہائے نمایاں پر حیران ہیں کہ قلیل عرصہ میں صوبہ کے عوام کی فلاح وبہبود’ ترقیاتی منصوبوں کو چلانے کیلئے کون سے گُر استعمال کئے گئے جبکہ وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا ہے کہ وہ اپنے دور حکومت میں ایسے مثالی کام کریں گی جن کی ماضی میں مثال نہیں ملتی بلاشبہ مریم نواز شریف آہنی جذبے کی مالک ہیں اور دن رات صوبے کے عوام کی حالت بہتر بنانے کیلئے کوشاں! پنجاب میں غیر ملکی سرمایہ کاری کے حوالے سے بھی ان کی کوششیں لائق تحسین ہیں زرعی ترقی کیلئے ان کا کسان کارڈ منصوبہ زرعی انقلاب کی صورت میں ابھرا ہے پنجاب بھر میں پہلی بار 8لاکھ کسان اس منصوبے سے مستفید ہوئے قبل ازیں کسانوں کو آڑھتی اور مڈل مین کا سہارا لیکر اپنے زرعی مسائل حل کرنے پڑتے تھے اور مڈل مین وآڑھتیوں کے کہنے کے مطابق چلنا پڑتا تھا مگر پہلی بار کسان آزادی سے اپنا کام کر رہے ہیں ڈیزل’ کھاد’ بیج اور دیگر ضروریات کو کسان کارڈ کے ذریعے پوری کر رہے ہیں اور ان کو نہ سود کا ڈر نہ آڑھتی ومڈل مین کی مداخلت کا ڈر رہا، لہٰذا اب کسانوں کو ملنے والی سہولتوں کے پیش نظر زرعی ترقی کیلئے بھرپور محنت کرنی چاہیے تاکہ صوبہ میں اجناس اور دیگر زرعی فصلات کی پیداوار میں نمایاں اضافہ ہو اور پنجاب پہلے کی طرح گندم چاول اور دیگر اجناس کو دیگر ملکوں کو برآمد کر کے قیمتی زرمبادلہ حاصل کر سکے۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے زرعی ترقی کیلئے کسانوں کو سہولیات فراہم کر دی ہیں اب کسانوں کو اپنے حصے کا کام کرنا ہو گا تاکہ پنجاب میں زرعی انقلاب کے خواب کو حقیقت میں ڈھالا جا سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں