پنجاب حکومت محفوظ بسنت منانے کی تیاری کر رہی ہے

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) نائب وزیراعظم وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت محفوظ بسنت منانے کی تیاری کر رہی ہے۔ وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اوورسیز کنونشن میں تیار کی گئی سفارشات کل جہاز میں وزیراعظم کو پیش کی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ کسی فتنے سے کوئی مذاکرات نہیں ہوں گے، جن کو پاکستان کے قانون کے مطابق سزا ہوئی، وہ قانون کا سامنا کریں، نو مئی میں ملوث افراد کو قانون کے مطابق سزا دی جا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے پاس دس ہزار ارب ڈالر کے معدنی وسائل موجود ہیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں