پنجاب حکومت نے کسانوں کو 15ارب کا پیکج دیا

جڑانوالہ(نامہ نگار) وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے جڑانوالہ آمدپرسیاسی سماجی رہنما چوہدری سرفراز تارڑ،نائب صدر چیمبرز آف کامرس شاہد محمود باجوہ کے ہمراہ تارڑ زرعی فارم ہاس میں گندم کی کٹائی کا افتتاح کرتے ہوئے کہا ہے کہ زراعت کو نصاب میں شامل کرنا چاہیے پنجاب حکومت نے کسانوں کو 15 ارب روپے کا پیکج دیا ہے کسانوں کو سستی کھاد کی فراہمی ہماری اولین ترجیح ہے کھاد کی قیمتیں کم کرنے کیلئے بھی کام کر رہے ہیں آنیوالے دنوں میں معیشت میں مزید بہتری آئے گی حکومت گندم کاشت کرنیوالے زمینداروں کی بہتری کیلئے کوشاں ہے گندم کی قیمت پر شکوہ نہ کرنے پر آپ احباب کا مشکور ہوں پنجاب کے لوگ گھر آئے مہمان کی عزت کا خیال کرتے ہیں اعظم نذیر تارڑ کا کہنا تھا کہ چین نے پروگریسیو مارننگ کے ذریعے انقلاب برپا کیا ہے وزیر اعظم پاکستان میاں شہباز شریف نے چین سے خصوصی تعاون کی درخواست کی ہے ہمارے 1 ہزار زرعی گریجویٹس کیلئے چین جا رہے ہیں اعظم نذیر تارڑ نے مزید کہا کہ میں بھی خود زمیندار گھرانے سے تعلق رکھتا ہوں زیادہ پیداوار کیلئے بیج اچھا ہونا ضروری ہے اجناس کا بحران عارضی ہے وزیر اعظم پاکستان سیڈ ڈوپلیمیٹ کیلئے پر عزم ہیں سپورٹنگ پرائس ختم ہونے سے پیدا ہونیوالی مشکلات عارضی ہیں 80 کی دہائی میں چاول سپورٹنگ پرائس ختم کی تو یہی صورتحال تھی اعظم نذیر تارڑ نے مزید کہا کہ اہلیان جڑانوالہ موٹروے سے مستفید ہو رہے ہیں موٹروے جڑانوالہ کیلئے میاں نواز شریف کا تحفہ ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں