پنجاب حکومت کا بسنت منانے کا فیصلہ،حادثات سے بچاؤ کیلئے کمیٹی تشکیل

لاہور (بیوروچیف) پنجاب کی صوبائی حکومت نے محفوظ طریقے سے بسنت منانے کا فیصلہ کیا ہے۔ حکومت نے محفوظ بسنت منانے کے لیے کمیٹی تشکیل دی ہے جس کی جانب سے مختلف تجاویز دی گئی ہیں۔ ایک تجویز یہ بھی سامنے آئی ہے کہ بسنت کے دوران تحفظ یقینی بنانے کے لیے موٹر سائیکل کی سواری پر پابندی عائد کردی جائے۔ اس کے علاوہ یہ بھی فیصلہ کیا گیا ہے کہ ڈور بنانے والوں کو ضلعی انتظامیہ کے ساتھ رجسٹرڈ کیا جائے گا اور یہی لوگ ڈور فروخت کرنے کے مجاز ہوں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں