پنجاب حکومت کا بڑا اقدام،10ہزار مستحق طلبہ کو مفت ای بائکس دینے کا فیصلہ

لاہور (بیوروچیف) پنجاب بھرمیں مستحق طلباو طالبات کو 10ہزارمفت ای بائیکس دینے کافیصلہ کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق 90شاہراہ قائد اعظم پنجاب زکوة وعشرکونسل کی سب کمیٹی اجلاس کا انعقاد کیا گیا، معاون خصوصی وزیراعلیٰ پنجاب راشد اقبال نصر اللہ نے اجلاس کی صدارت کی،سینیٹر ڈاکٹر غوث محمد خان نیازی،ایم پی اے ملک افتخار احمد،پارلیمانی سیکرٹری برائے زکوة وعشر زبیر احمد و دیگر ممبران صوبائی اسمبلی، ایڈمنسٹریٹر زکو وعشر پنجاب اور محکمہ کے دیگر افسرا ن نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔اجلاس میں متفقہ طورپرفیصلہ کیاگیاکہ مستحقین زکو کوفری ای بائیکس دیئے جائیں گے، معاون خصوصی راشد اقبال نصر اللہ نے کہا کہ پہلے مرحلہ میں 2ہزاربائیکس دی جائیں گی،ای بائیکس کی فراہمی کا منصوبہ وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایات پر شروع کر رہے ہیں۔ معاون خصوصی وزیراعلی نے کہا کہ مستحقین زکو کی مدد کیلئے مزیدفلاحی منصوبے شروع کیے جائیں گے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں