لاہور (بیوروچیف) نگران پنجاب حکومت کے صوبے بھر میں سرکاری ہسپتالوں کی حالت زار بہتر کرنے کا منصوبے پر عملدرآمد شروع ہو گیا ہے، بتایا گیا ہے کہ وزیر اعلی کے حکم پر لاہور سمیت پنجاب کے 6 بڑے ہسپتالوں کو ہنگامی بنیادوں پر 2 ارب 30 کروڑ جاری کر دیئے گئے ہیں۔ہسپتالوں کے انفراسٹرکچر کی تعمیر و مرمت کے لیے 2 ارب 30 کروڑ روپے جاری کیے گئے۔میو ہسپتال کے انفراسٹرکچر اور ایمرجنسی بلاک کی ری ویمپنگ کے لیے 50 کروڑ روپے کے فنڈز جاری کئے گئے ہیں۔چلڈرن ہسپتال کو 30 کروڑ روپے ،جنرل ہسپتال کو 50 کروڑ روپے اور جناح ہسپتال کو 40 کروڑ روپے جاری کردئیے گئے ہیں۔ہسپتالوں میں انفراسٹرکچر کی بہتری کے لیے نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے خود ہسپتالوں کے دورے بھی کیے تھے۔بتایا گیا ہے کہ اگست تک ہسپتالوں کی عمارتوں پر تعمیر ومرمت کا کام شروع کردیا جائیگا۔
41