پنجاب حکومت کا سی سی ڈی سے متعلق بڑا فیصلہ

لاہور (بیوروچیف) جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی کے لئے سی سی ڈی کے 10ریجن ہونگے، 5بڑے شہروں میں ایس ایس پی سی سی ڈی امور کے ذمہ دارہونگے۔تفصیلات کیمطابق لاہورمیں ایس ایس پی کے ماتحت ایس پی نارتھ، ایس پی ساتھ، ایس پی سنٹرل کام کرینگے۔ شیخوپورہ ریجن میں ڈی ایس پی شیخوپورہ،ڈی ایس پی قصور،ڈی ایس پی ننکانہ ہونگے،،گوجرانوالہ ریجن میں ایس ایس پی سی سی ڈی کے ماتحت ایس پی گوجرانوالہ کام کریں گے۔ڈی ایس پی گجرات اورڈ ی ایس پی سیالکوٹ بھی کام کریں گے،ڈی ایس پی نارووال،ڈی ایس پی حافظ آباد ایس ایس پی گوجرانوالہ کیماتحت کام کرینگے،ڈی ایس پی منڈی بہائوالدین بھی ایس ایس پی گوجرانوالہ کے ماتحت کام کریں گے۔ راولپنڈی ریجن میں ایس ایس پی کے ماتحت ایس پی راولپنڈی کام کریں گے،ڈی ایس پی چکوال اور ڈی ایس پی مری ایس ایس پی سی سی ڈی راولپنڈی کے ماتحت کام کرینگے۔ڈی ایس پی جہلم اورڈی ایس پی اٹک بھی ماتحت کام کریں گے،،ڈی ایس پی میانوالی،ڈی ایس پی بھکر،ڈی ایس پی خوشاب ماتحت کام کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں