پنجاب حکومت کا شہریوں کی حفاظت کیلئے اہم اقدام

اسلام آباد(بیورو چیف)اب ہر شہری کا موبائل فون کیمرہ سیف سٹی کا کیمرہ بن سکے گا۔وزیراعلی پنجاب کے محفوظ پنجاب ویژن کے تحت پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی نے شہریوں کی حفاظت کیلئے اہم قدم اٹھالیاجس کے تحت اب شہری سنگین واقعات کے ویڈیو شواہد سیف سٹی سے فوری شیئر کر سکیں گے۔سیف سٹی کی پبلک سیفٹی ایپ میں نیا جدید کنیکٹ ٹو پی ایس سی اے فیچر شامل کیاگیاہے جس سے موبائل کیمرے کو براہِ راست سیف سٹی سے منسلک کیا جا سکے گا۔سیف سٹی آفیسر ایمرجنسی ہیلپ لائن 15 کال پر شہری کو فوری لائیو فیڈ لنک بھیجے گا،لنک اوپن کرتے ہی موبائل کا لائیو کیمرہ سیف سٹی کنٹرول روم سے منسلک ہو جائے گا،شہری کے موبائل کیمرے کی مدد سے موقع واردات کی اصل صورتحال دیکھ کر فوری امداد فراہم کی جائے گی۔ترجمان سیف سٹی اتھارٹی کے مطابق یہ سروس صرف ایمرجنسی کی صورتحال میں استعمال کے کیلئے ہے،شہری موبائل کی لوکیشن آن رکھیں،اور غیر ضروری ویڈیوز شیئر نہ کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں