پنجاب حکومت کا عوامی مسائل کے حل کیلئے گلوبل اسٹینڈ رڈویلپمنٹ پروگرام متعارف

لاہور (بیوروچیف) پنجاب حکومت نے صوبے میں طویل المدتی عوامی مسائل کے حل کے لیے گلوبل اسٹینڈرڈ ڈویلپمنٹ پروگرام متعارف کروا دیا جس کے تحت صفائی، پانی کی فراہمی، سیوریج، سٹریٹ لائٹس اور مثالی گائوں پراجیکٹس پر کام کیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی زیر صدارت خصوصی ویڈیولنک اجلاس میں تمام پراجیکٹس کی پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ 70، 80 سال میں جو کام نہیں ہوئے، وہ آج کیے جا رہے ہیں اور پانچ سال کے بعد لاہور اور پنجاب کے دیگر شہروں کو جدید اور خوبصورت انداز میں دیکھنا ممکن ہوگا۔مون سون سے قبل نکاسی آب کے پراجیکٹس مکمل کرنے کی ہدایت دی گئی ہے جبکہ شہروں میں انڈر گرانڈ واٹر ٹینک، ریچارج ویلز اور ٹف ٹائلز بچھائی جائیں گی تاکہ زیر زمین پانی کی سطح میں بہتری آئے۔بارشی پانی کے ذخیرے کے لیے 34بڑے انڈرگرانڈ سٹوریج ٹینک بنائے جائیں گے، مختلف علاقوں میں 6,100کلومیٹر سٹریٹ اور سیوریج لائنیں بچھائی جائیں گی، جبکہ61ڈسپوزل اسٹیشنز کی بحالی اور 56 نئے اسٹیشنز بھی تعمیر کیے جائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق صوبے میں 328 ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹس لگائے جائیں گے جو پانی کو کھیتوں میں آبپاشی کے لیے فراہم کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں