پنجاب حکومت کا ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے کیلئے بڑا اقدام

لاہور (بیورو چیف)اب پنجاب میں انڈسٹریز بغیر نگرانی کے نہیں چل سکیں گی، صوبے بھر میں انڈسٹریز پر کریک ڈان کا آغاز کر دیا گیا ۔ تمام بوائلر اور فرنس چلانے والی صنعتوں پر کیمروں کی تنصیب لازم قرار دے دی گئی،سی سی ٹی وی کیمرے صنعتی چمنیوں کی نگرانی کیلئے نصب ہونگے،کیمروں سے اے پی اے ہیڈ کوارٹر سے لائیو مانیٹرنگ کی جائے گی،کیمرے پی آئی ٹی بی کی تجویز کردہ ٹیکنیکل خصوصیات کے مطابق ہونگے۔ ڈی جی ماحولیات کا کہنا تھا کہ کیمرے دھوئیں کے اخراج کی جگہ پر فوکس کریں گے،تمام صنعتوں کو 31 اگست تک کیمرے نصب کرنے کی ڈیڈلائن دے دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں