36

پنجاب حکومت کا کسانوں کو زرعی مشینری پر سبسڈی دینے کا فیصلہ

لاہور(بیوروچیف)پنجاب حکومت نے کسانوں کو سبسڈی پر 56اقسام کی زرعی مشینری دینے کا اصولی فیصلہ کر لیا۔وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت خصوصی اجلاس ہوا جس میں کسانوں کیلئے انقلابی و تاریخی اقدامات لینے کا فیصلہ کیا گیا، وزیر اعلی نے متعدد زرعی پراجیکٹس کی اصولی منظوری دی، سیکرٹری زراعت نے ایگریکلچر سے متعلق منصوبوں پر وزیراعلی کو بریفنگ دی۔بریفنگ میں بتایا گیا کہ ہائی ٹیک زرعی مشینری پر 30 سے 37 فیصد ٹیکس اور ڈیوٹی ہے، میکانائزیشن پلان کے تحت 3 ماہ میں دو ارب کی لاگت سے زرعی مشینری خریدی جائے گی، مشینری کاشتکاروں کو سبسڈی پر دی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں