پنجاب حکومت کا ہونہار طلبہ کیلئے بڑا اعلان

لاہور (بیوروچیف) پنجاب حکومت نے وزیر اعلیٰ ہونہار انڈر گریجویٹ سکالرشپ پروگرام 2025کے تحت 30ہزار نئی سکالر شپس دینے کا اعلان کردیا۔وزیراعلیٰ ہونہار انڈر گریجویٹ سکالرشپ کے تحت طلبہ کی مکمل ٹیوشن فیس ادا کی جائے گی، جس سے کم اور متوسط آمدنی والے گھرانوں کے ہزاروں طلبہ کو فائدہ پہنچے گا۔حکام کے مطابق اس پروگرام کا مقصد نوجوانوں کو طب، سائنس، آرٹس اور دیگر شعبوں میں اپنی تعلیمی خواہشات پوری کرنے کا موقع فراہم کرنا ہے۔اہلیت کے مطابق امیدواروں نے ایف اے، ایف ایس سی یا آئی سی ایس میں کم از کم 70فیصد نمبر حاصل کئے ہوں۔ پنجاب کا ڈومیسائل رکھتے ہوں اور ان کے خاندان کی ماہانہ آمدنی ساڑھے 3لاکھ 50ہزار سے زیادہ نہ ہو۔اسکالر شپس کی درخواست دینے کے لئے طلبہ کو پنجاب ہائر ایجوکیشن کمیشن کے پورٹل (PHEC) پر آن لائن اپلائی کرنا ہوگا۔ کاغذی درخواست کو قبول نہیں کیا جائے گا، درخواست جمع کرانے کی آخری تاریخ 15ستمبر 2025مقرر کی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں