پنجاب حکومت کسانوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرے

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)کسان بورڈپاکستان کے مرکزی صدرسردارظفرحسین خاںنے کہاہے کہ پنجاب حکومت کے زرعی انقلاب کے دعوے جھوٹ کا پلندہ ہیں، صوبہ بھر میں کسان بڑے مسائل سے دوچار ہیں۔ حکومتی اقدامات سے کپاس، چاول، گندم، گنا کے کاشت کاروں کو مسلسل خسارے کا سامنا ہے۔ بجلی، تیل، زرعی ادویات ، کھادیں مہنگی تر ہیں، جس سے فصلوں کی پیداواری لاگت اوراخراجات ناقابلِ برداشت ہوگئے ہیں۔پنجاب حکومت کسانوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرے۔انہوں نے کسانوں کے ایک وفدسے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ بجلی اور ایندھن کی بہت زیادہ قیمتوں نے سب سے زیادہ کسان کو متاثر کیا ہے جس کی وجہ سے فصلوں کی پیداواری لاگت زیادہ اور آمدن کم ہو گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں