پنجاب حکومت کی کارکردگی کو ہر سطح پر تسلیم کیا جارہا ہے

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) سابق وزیر مملکت اورمسلم لیگ ن کے ڈویژنل صدرحاجی اکرم انصار ی نے کہاہے کہ مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف کی پالیسی کے مطابق مرکزی اورپنجاب حکومت نے پاکستان کی ترقی و خوشحال کا خواب پورا کر لیا ہے حکومت کی ایک سالہ کارکردگی کو ہرسطح پر تسلیم کیا جارہاہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے قائد میاں نواز شریف نے ہمیشہ اندھیرے میں روشنی کے چراغ جلائے جس سے ملک کے ہر شعبہ میں بہتری نظر آئی۔ اب کے ویژن کے مطابق وزیراعظم میاں شہباز شریف خصوصی طور وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے تو ایک سال میں وہ کچھ کر دیکھایا ہے جس کی مثال اور تعریف مخالفین بھی کررہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ اب چندماہ بعدعوام خوشحال ہوں گے۔ مریم نوازشریف پنجاب کی پہلی خاتون وزیراعلیٰ ہیں جنہوں نے طلباء سمیت غریب عوام کے لئے جومنصوبے شروع کئے ہیں اس کی ماضی میں مثال نہیں ملتی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں