پنجاب حکومت کی گرانٹ ان ایڈ کیلئے نئی پالیسی ،سخت شرائط نافذ

لاہور ( بیو رو چیف )پنجاب حکومت نے گرانٹ اِن ایڈ کے لیے سخت شرائط نافذ کر دیں،پنجاب حکومت نے گرانٹ ان ایڈ 2025 کی پالیسی نافذ کردی،سالانہ گرانٹ کی حد اداروں کیلئے1ارب، افراد کے لیے3 کروڑ مقرر کردی ، فنڈز حاصل کرنے کے لیے آڈٹ شدہ مالی تفصیلات، بینک اکانٹ رپورٹ لازم ہے ، گرانٹ لینے والے سرکاری اور نجی اداروں کو ہر6 ماہ بعد کارکردگی اور پرفارمنس رپورٹ دینا ہوگی۔دستاویزات کے مطابق گرانٹ جاری ہونے کے بعد 1ماہ کے اندر خرچ کی تفصیلات جمع کرانا لازم ہوگا،کارکردگی غیر تسلی بخش ہونے یا فنڈز کے غلط استعمال پر گرانٹ بند کی جا سکتی ہے۔ فنڈز کی تقسیم مکمل طور پر کارکردگی اشاریوں کے پی آئی آئیز سے مشروط ہوگی،پالیسی کے مطابق گرانٹ صرف ایک مالی سال کے لیے، اور صرف ایک بار دی جائے گی،آڈٹ نہ ہونے، رپورٹ جمع نہ کرانے یا کے پی آئیز پورے نہ کرنے پر فنڈز منجمد کیے جا سکتے ہیں،حکام نے بتایا کہ نئی پالیسی کے پیچیدہ تقاضے چھوٹے فلاحی اداروں کے لیے رکاوٹ بنیں گے،پالیسی کے تحت سیاسی بیوروکریٹک رکاوٹیں بڑھا دی گئیں۔ گرانٹ حصول کے لیے کاغذی کارروائی میں اضافہ، چھوٹی این جی اوز کے لیے مشکلات پیدا کرے گا،پالیسی میں حکومت کو قبل از وقت گرانٹ ختم کرنے اور فنڈز واپس لینے کا اختیار دے دیا گیا۔ منتقلی، خرچ اور آڈٹ نہ ہونے کی صورت میں اداروں کو سخت مالی نتائج کا سامنا ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں